حرمین شریفین کے عمومی صدارت سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر تک اوپر کر دیا گیا ہے۔
حرمین کی انتظامیہ کے مطابق سفید کاٹن کا کپڑا حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگایا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفید کپڑا لگانے کےلیے خصوصی برقی سیڑھیاں استعمال کی گئیں۔
ذرائع حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد ماہرین کی مخصوص ٹیم نے سفید کپڑا لگانے کا کام انجام دیا ہے۔