گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نہتے فلسطینی کو سر عام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوجیوں نے جنوبی مسجد اقصیٰ کے علاقے سلوان میں ایک فلسطینی شہری کو وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
بطن الھویٰ میں دفاع اراضی کمیٹی کے رکن کاید الرجبی نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے بطن الھویٰ کے مقام پر دھاوا بولا اور اسے پکڑلیا۔ اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔