یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قریوت کے مقام پرفلسطینیوں کے پھلوں کے باغات پر حملہ کرکے 84 مختلف پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ اسی علاقے میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی پائپ لائن بھی بتاہ کردی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتاکا کہ یہودی شرپسندوں کے گروپ نے زیتون، کھجور اور بادام کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے۔ یہ درخت یہودی کالونیوں شیلو اور شفوت راحیل کے قریب واقع فلسطینیوں کے باغات میں لگائے گئے تھے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کو علاقے سے نکل جانے پرمجبور کرتےہوئے ان کے باغات اور دیگر املاک پرحملے شروع کررکھے ہیں۔
خیال رہےکہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار غرب اردن کے سیکٹر ’سی‘ کے 900 اور سیکٹر ’بی‘ کے 1600 دونم رقبے کے لیے کوششیں شروع کررکھی ہیں۔ فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنا انہی کوششوں کا حصہ ہے۔