جمعه 15/نوامبر/2024

اماراتی اور اسرائیلی وزرا خارجہ کا مشترکہ مضمون، مل کر چلنے کا عزم

ہفتہ 3-جولائی-2021

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیلی وزیرخارجہ یایئرلبید اور ان کے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن زاید کا ایک مشترکہ مضمون شائع کیا ہے۔ اس مضموں میں دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عبرانی اخبار میں شائع ہونے والے اس مضمون کو’ہم نے مختلف شکل کا انتخاب کیا ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

دونوں وزرا نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قیام سے دونوں ممالک نے خطے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ عمدہ مثال دونوں قوموں کے لیے بقائے باہمی، امن، خوش حالی، ترقی اور استحکام کی علامت ہے۔

مضمون میں اسرائیلی اور اماراتی وزرا خارجہ نے لکھا ہے کہ دونوں ممالک کو یکساں نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔ دونوں ممالک نے تشدد اور انتہا پسندی کے بجائے امن کا راستہ چنا ہے۔ دونوں ممالک کے خطے میں ڈائنامک سفارتی اور اقتصادی مفادات ہیں اور دونوں ممالک ان مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کوششیں کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ مضمون ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظبی میں صہیونی ریاست کے سفارت خانے کا افتتاح کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی