شنبه 16/نوامبر/2024

قبلہ اول کے خطیب نے نزار بنات کا قصاص شرعی فرض قرار دیا

ہفتہ 3-جولائی-2021

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد سرندح نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان بھائی کی توہین کرنا جائز نہیں۔ تمام فلسطینیوں کا خون ایک ہے۔

انہوں نے فلسطینی پولیس کی حراست میں تشدد سے فوت ہونے والے فلسطینی دانشورنزار بنات کے قتل کا قصاص لینے پر زور دیا اور کہا کہ بنات کے قاتلوں کو سزا دینا شرعی فرض ہے۔ یہ فلسطینی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نزار بنات پرہونے والے ظلم کا حساب لیں۔

الشیخ سرندح نے کہاکہ مظلوم کاخون ہماری گردنوں پر اس وقت تک ایک  قرض ہے جب تک قصاص نہیں لیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی فلسطینی کا خون بہانے کو قبول نہیں کرسکتے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب  نے شہریوں کو اظہاررائے کی آزادی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اختلاف رائے کی بنیاد پر کسی شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا کوئی جوازنہیں۔

انہوں نے کہا کہ حق بات مسلمانوں کے درمیان کہنا فرض ہے۔ حق بات کی ادائی بھی ایک ذمہ داری ہے اور حق بات کہنے والوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی