چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی شہری کو58 ماہ قید کی سزا

جمعہ 2-جولائی-2021

اسرائیل کی نام نہاد ’عوفر‘ عدالت نے زیر حراست 33 سالہ فلسطینی نایل سمیر الحلبی کو 58 ماہ قید اور 6 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سمیر الحلبی کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2020ء کو شمالی بیت المقدس میں قلنیہ چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے بدنام زمانہ حراستی مرکز ’مسکوبیہ‘ منتقل کردیا گیا۔

اسے مسلسل 75 دن تک حراستی مرکز میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ  بنایا۔

نائل الحلبی کی یہ پہلی گرفتاری نہیں۔ اسے پہلی بار اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ابھی بچہ تھا۔

سنہ 2017ء کو اسے پہلی بار گرفتار کیا گیا۔ اس وقت اس کی عمر 17 سال تھی۔ گرفتاری کے بعد اسے 75 دن تک پابند سلاسل رکھا گیا جس کے بعد اسے ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی