اقوام متحدہ کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اتوار کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں یاسرعرفات گراؤنڈ میں مظاہرے کے دوران اقوام متحدہ کے ایک اہلکار پرتشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ27 جون کو رام اللہ میں یاسرعرفات میدان میں ہونے والے مظاہرے کےدوران عباس ملیشیا نے اقوام متحدہ کے ایک اہلکار پر وحشیانہ تشدد کیا تھا۔ اقوام متحدہ اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رام اللہ اتھارٹی سے اس واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا اقوام متحدہ کا انسانی حقوق مرکز عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیتا ہے کہ وہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں مظاہرین پرہونے والے تشدد کا نوٹس لیں اور طاقت کے مہلک استعمال کے واقعات کا سدباب کریںَ
خیال رہے کہ گذشتہ اتوار کو رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف نکالے جانے والے ایک جلوس پر عباس ملیشیا نے وحشیانہ تشدد کیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں صحافی، سماجی کارکن اور اقوام متحدہ کے اہلکار بھی شامل تھے۔