جمعه 15/نوامبر/2024

کانگریس کا 75 ملین ڈالر کی منجمد فلسطینی امداد بحال کرنے کا مطالبہ

منگل 29-جون-2021

امریکی کانگریس کے 150 ارکان نے ایک بل پر دستخط کیے ہیں جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی منجمد کی گئی 75 ملین ڈالر کی رقم فوری طور پر بحال کرے۔

بل پردستخط کرنے والے ارکان کانگریس کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین جیم ریش سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی منجمد کی گئی رقم واگزار کرانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ اس رقم سے غزہ کی پٹی کے علاقے میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی بحالی پر صرف کیا جاسکے۔

اس پٹیشن میں صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی بہبود اور بحالی کے لیے فنڈ مختص کریں تاکہ موجودہ اقتصادی بحران اور کرونا سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی مدد کی جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی