جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد بند کرانے کا مطالبہ

اتوار 27-جون-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرانے اور اسرائیلی ریاست کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں عالمی دن برائے انسداد تشدد کے حوالے سے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے تشدد اور ظلم معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تشدد کا شکار ہونے والے لوگوں کے حقوق کی حمایت اور ظالم کے خلاف عالمی سطح پر قانونی اقدامات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم پر وحشیانہ تشدد کے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اسرائیلی ریاست کی طرف سے جبری نقل مکانی، جنگیں مسلط کرنے، اراضی اور املاک غصب کرنے، جیلوں کو قیدیوں سے بھرنے اور انہیں کڑی سزائیں دینے جیسے مجرمانہ ہتھکنڈوں کا سامنا کررہی ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کے پرتشدد حربے جنگی جرائم کا حصہ ہیں اور ان جرائم کی بین الاقوامی فوج داری عدالت میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ 26 جون کو ہرسال اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی دن برائے انسداد تشدد منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1987ءکو انسداد تشدد معاہدے کی منظوری کے بعد منایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی