چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی کانگریس کے73 ارکان کابائیڈن سے اسرائیلی حمایت بندکرنے کا مطالبہ

اتوار 27-جون-2021

ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر جو بائیڈن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کریں۔

اسرائیل اخبارات "یروشلم پوسٹ” اور "ٹائمز آف اسرائیل” ویب سائٹ سمیت کئی دوسرے ذرائع ابلاغ نے امریکی کانگریس کے  دسیوں ارکان کے صدر جوبائیڈن کے نام مکتوب کا حوالہ دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر کے نام اس مکتوب پر دستخط کیے ہیں۔  ان میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں قائدانہ عہدے پر فائزارکان بھی ہیں۔

اس خط میں صدر جو بائیڈن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین تعلقات کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی دیرینہ ، متعصبانہ امریکی پالیسی ترک کریں۔

مکتوب میں بائیڈن سے اسرائیلی بستیوں کو "غیر قانونی” اور مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کے لیے اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ موجودہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر جوبائیڈن کے دو اقدامات القدس کو اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے اور غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ  فلسیطن میں یہودی بستیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں۔

خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ سرکاری امریکی دستاویزات اور مواصلات میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی حیثیت کی نشاندہی کی جائے۔

مختصر لنک:

کاپی