چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے فلسطینی باپ بیٹوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 26-جون-2021

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باپ کو اس کے دو بیٹوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی پاداش میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد انہیں حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کی ادائی کے بعد مسجد اقصیٰ سے باہر نکلتے ہوئے باب السلسلہ کے قریب اسرائیلی فوج نے خمیس شحادہ اور اس کے بیٹوں کو تلاشی کے لیے روکا۔ انہیں بری طرح مارا پیٹا اور اس کے بعد وہ انہیں ایک فوجی گاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام پر لے گئے۔

فلسطینی محکمہ اقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خمیس شحادہ اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ نماز جمعہ کی ادائی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔

ادھر کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین مین سیلہ الحارثیہ کے مقام پر چھاپے کے دوران  تیس سالہ محمد زھیر زکی زیود کو حراست میں لے لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی