اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری 24 سالہ خلیل اکرم لداودہ کو 17 ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق لداودہ کو اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس حکام نے چند ہفتے قبل طلب کیا تھا۔ اس نے خود کو اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے حوالے کیا جس کے بعد اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔
اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق صہیونی فوج نے لداودہ کو گرفتار کرنے لیے بار بار کوشش کی۔ گرفتاری میں ناکامی کے بعد قابض فوج نےاس کے خاندان پر اسے حوالے کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی اور 8 سماعتوں کے بعد اسے گذشتہ روز سترہ ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔