وسطی امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہنڈوراس جمعرات کے روز اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔
ایک ماہ قبل ہنڈوراس کے صدر خوان اورلانڈو ہرنانڈیز نے اس سفارت خانے کے قیام کی اعلان کیا تھا۔
گوئٹے مالا، نیکاراگوا اور ایل سلواڈور کے درمیان واقع ہنڈوراس نے 2019 میں تل ابیب میں اپنے سفارتخانے کے اندر تجارتی دفتر کھولا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو El Heraldo نامی اخبار کے توسط سے ملنے والی معلومات سے پتا چلا ہے کہ اس کے ایک برس بعد اسرائیل نے بھی ہنڈوراس کے صدر مقام Tegucigalpa میں اپنا تجارتی دفتر کھولا تھا۔
ہنڈوراس کے صدر، وزیر خارجہ اور خاتون اول کے ہمراہ بدھ کے روز کسی وقت اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ ’’سیاحت، زراعت، تعلیم اور الیکٹرانک ٹکنالوجی کے شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کے علاوہ سفارتخانے کے بیت المقدس منتقلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔‘‘
اسرائیل میں ہنڈوران کے سفیر ماریو کاسٹیلو کے مطابق اس کے بعد خوان اورلانڈو ہرنانڈیز سپین اور جرمنی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل امریکا، گوئٹے مالا اور کوسووا نے اپنے سفارتخانے تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے تھے