جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات انتہائی مایوس کن رہی: السنوار

منگل 22-جون-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی کے سیاسی امور کے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ غزہ کےدورے پرآئے اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات انتہائی مایوس کن رہی۔

اقوام متحدہ کے عہدیداروں اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ’ٹور وینسلینڈ‘ سے ہونے والی ملاقات کے بعد ایک پریس بیان میں یحییٰ السنوار نے کہا کہ ’یو این‘ وفد سے ملاقات ’بدترین‘ ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے فلسطینی عوام کو درپیش بنیادی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی۔ مگر ہماری یہ ملاقات انتہائی مایوس کن ثابت ہوئی ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش بحرانوں کے حل کا کوئی ٹھوس پلان نہیں اور دوسری طرف اسرائیلی دشمن فلسطینی قوم کو بلیک میل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوں گےجن میں ہم پیش آئند اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی