جمعه 15/نوامبر/2024

قسم اٹھا کرکہتا ہوں کہ قبلہ اول کی آزادی کی منزل قریب آپہنچی ہے

پیر 21-جون-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کی قابض دشمن کے قبضے سے آزادی کی منزل بہت قریب ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ہم مسجد اقصیٰ کو دشمن کے ناپاک پنجوں سے آزاد کرائیں گے اور وہاں پرآزادی کے ساتھ عبادت کریں گے۔

غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مقامی قبائلی عمایدین کے اجتماع سے خطاب میں یحییٰ السنوار نے کہا کہ معرکہ القدس کی کامیابی میں پوری قوم کا کردار ہے۔ معرکہ القدس میں فتح ونصرت میں پوری فلسطینی قوم نے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ القدس کی فتح کی طرح جلد غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کا بھی اعلان کیا جائےگا۔

حماس رہ نما نے عرب ممالک کی طرف سے قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے فیصلوں کی مذمت کی اور کہا کہ عرب ملکوں کی اسرائیل دوستی کے باوجود فلسطینی قوم اپنے حقوق کے مطالبات پرقائم ہے۔

اس موقعے پر ایک قبائلی رہ نما نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری قبر القدس میں بنے۔ اس پریحیی السنوار نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی اور القدس اور مسجد اقصیٰ کو بھی دشمن سے آزاد کرایا جائےگا۔

مختصر لنک:

کاپی