پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جیل میں قید حماس رہ نما نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

اتوار 20-جون-2021

اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما نادر صوافطہ نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے نادر صوافطہ کی انتظامی قید کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد نادر صوافطہ نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ انہوں نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج نو روز تک بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

خیال رہےکہ نادر صوافطہ کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ بدھ کو حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔

سینتالیس سالہ نادر صوافطہ کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ مجموعی طورپر اب تک 15 سال قید کاٹ چکے ہیں۔انہیں ڈیڑھ سال قبل انتظامی قید کے بعد رہا کیاگیا تھا۔

نادر صوافطہ کو نہ صرف اسرائیلی فوج بار بار گرفتار کرتی رہی ہے بلکہ انہیں کئی بار فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی قید وبند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نادر صوافطہ کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ کئی سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ انہیں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی زندانوں میں بار بار حراست میں لے کروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی