چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی بلوائیوں کےقاتلانہ حملے میں فلسطینی خاتون شدید زخمی

اتوار 20-جون-2021

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی موجودگی میں یہودی شرپسندوں نے غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی خاتون پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

یہ واقعہ جنوبی الخلیل کے علاقے یطا کے التوانہ قصبے میں پیش آیا۔

التوانہ کے یونین کونس کے چیئرمین محمد الربعی نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں کے ایک ڈنڈہ بردار گروپ نے 70 سالہ الحاجہ فاطمہ الربعی کے گھر پر ہلہ بولا اور شدید پتھراؤ کیا۔ اس دوران فاطمہ الربعی سرمیں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ زخمی ہونے والی خاتون کو الخلیل میں ہلال احمر کے ایک اسپتال لایا گیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی شرپسندوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے قاتلانہ حملے میں مارنے کی کوشش کی تھی۔ راتب الجبور کا کہنا ہے کہ یہودی مافیا کی اس وحشیانہ کارروائی کے وقت اسرائیلی فوج کچھ ہی فاصلے پرموجود تماشا دیکھتی رہی۔

مختصر لنک:

کاپی