اسرائیلی ڈرون طیاروں نے جمعے کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی فوج مختلف منظر ناموں کے لیے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھا چکی ہے۔
ان منظر ناموں میں غزہ میں لڑائی کا دوبارہ شروع ہونا شامل ہے۔
اسرائیلی حملوں میں جبالیا پناہ گزین کیمپ، بیت لاہیا، شمال مغربی غزہ اور خان یونس کے علاوہ بعض علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی۔ فلسطینیوں کی جانب سے مسلسل آتشی غبارے چھوڑنے کے جواب میں کی ہے۔