برطانیہ نے چپکے سے مقبوضہ بیت المقدس کو’مقبوضہ‘ علاقہ قرار دیا ہے جس پرصہیونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔
جمعرات کو صبح کی اسرائیل کےعوامی ریڈیو کےنیوز بلیٹن میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریت والی ایک اسرائیلی خاتون نے اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرائی تو اس کے کاغذات میں بیت المقدس کو’مقبوضہ‘ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
ریڈیو نے بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس شہر میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون اپنے برطانوی پاسپورٹ کی تجدید کرنے گئی تھی۔ اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ اس میدان میں ایک نئی پالیسی نظر آ رہی ہے۔ ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کو’مقبوضہ‘ علاقہ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی خاتون لندن میں "اسرائیل” کے سفیر کے پاس گئی۔ اسرائیلی سفیر نے برطانوی دفتر خارجہ سےاس معاملے پر وضاحت طلب کی تو مؤخر الذکر نے جواب دینے کے لئے ایک ڈیڈ لائن مانگ لی۔