جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے اللد شہر کےممتاز فلسطینی عالم دین کو گرفتار کرلیا

جمعہ 18-جون-2021

قابض اسرائیلی  پولیس نے مقبوضہ شہر اللد میں قائم ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت پراکسانے جیسے بھونڈے الزام عاید کیےگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ الباز کی گرفتاری اسرائیل کے انتہا پسند رکن کنیسٹ ایتمار بن غویر کے اکسانے پر پر عمل میں لائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران مقبوضہ عرب علاقوں میں عرب فلسطینی باشندوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زاید فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

قابض پولیس نے اندرون فلسطین کے شہروں میں کریک ڈائون میں میں اسلامی تحریک کے رہ نمائوں محمد اسعد کنعانہ، سابق اسیر ظافر جبارین، اسلامی تحریک کے رہ نما الشیخ جمال الخطیب اور دیگر سرکردہ رہ نمائوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاریاں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت، الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخل اور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے رد عمل میں مظاہروں کے دوران کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی