جمعه 15/نوامبر/2024

مراکشی بادشاہ کی اسرائیل کے نو منتخب وزیراعظم کو مبارک باد

جمعرات 17-جون-2021

افریقی مُلک مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے قابض اسرائیل کے نئے وزیر اعظم ، نفتالی بینیٹ کو ان کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مراکشی شاہی دربار کے مطابق منگل کے روز شاہ محمد VI نے بینیٹ کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر آپ کے انتخاب کے موقع پر خوش ہوں کہ آپ نے اپنے عظمت کا اظہار کیا۔ میری نیک تمنائیں اور آپ کے بلند تر کاموں میں کامیابی کے لیے آپ کے ساتھ ہیں۔

میں اس موقع پر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مراکش کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت کے دور میں تل ابیب اور رباط کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

خیال رہے کہ مراکش نے امریکی ثالثی کے تحت 10 دسمبر کو قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے صحارا کے علاقے پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد  مراکش نے مراکش اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی