جمعه 15/نوامبر/2024

مصر کا امریکا سے فلسطینیوں کے خلاف نیتن یاھو کے جرائم روکنے کا مطالبہ

اتوار 13-جون-2021

ایک پریس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ "تل ابیب” پر دباؤ ڈالے تاکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ایسی کوئی بھی کوشش کرنے سے روکے جو فلسطین کی صورتحال کو بگاڑ دے۔

اس رپورٹ میں ان اطلاعات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ قاہرہ نے واضح کیا ہے کہ "اسرائیل” کے پاس اگلا محاذ صرف غزہ کی پٹی تک ہی محدود نہیں ہوگا یہ کوئی بھی کشیدگی تین محاذوں تک پھیل سکتی ہے جس سے علاقائی جنگ چھڑنے کا اندیشہ ہے۔

یہ بات لندن  سے شایع ہونے والے اخبار ’العربی الجدید‘ نے مصری ذرائع کے حوالے سے شائع کی گئی خبر میں سامنے آئی ہے۔ مصر نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران فلسطین میں "جنگ بندی” کے قیام کے لیے تبادلہ خیال کے سلسلے میں  "پیشرفت” کو تیز کرنے کی اطلاع دی ہے۔ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ مصری قیادت "اسرائیل” اور فلسطینی دھڑوں کے مابین "فائر بندی” کے قیام کے سلسلے میں ثالثی کی نگرانی کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں اور طویل مدتی صلح تک پہنچنے کی کوششوں پر تشویش رکھتی ہے۔ خدشہ یہ ہے کہ نیتن یاھو اور ان کے حلیفوں کی کوئی بھی حرکت مصری کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی