جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں گھر گھر تلاشی،6 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 12-جون-2021

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران چھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاریاں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں دو روز قبل اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان فلسطینی شہریوں کو جنین کے نواحی علاقے مرکہ سے گرفتار کیا۔

کلب برائے امور اسیران کےایک ذمہ دار منتصر سمور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الزاویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت احمد علی موسیٰ اور علی محمد موسیٰ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر قابض فوج نے بیت لحم میں جناتا کے مقام پر تلاشی کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ جناتا کے مقام سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی شناخت موسیٰ احمد العروج، موسیٰ راجی العروج، عبدالرحمان راید العروج، ساھر حسن العروج کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی