شنبه 16/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کے اطراف میں کشیدگی،250 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

جمعہ 11-جون-2021

درجنوں یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ ادھر کل جمعرات کو مسجد اقصیٰ کے اطراف میں یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی وجہ سے غیرمعمولی کشیدگی رہی اور اڑھائی سو یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کا تقدس پامال کیا۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ جمعرات 250 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی