جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پرحملے کے بعد یورپ میں اسرائیل کی حمایت میں کمی

جمعرات 10-جون-2021

بین الاقوامی تحقیق و تجزیہ گروپ "یوگوف” کے ذریعہ کرائے گئے ایک رائے عامہ کے ایک جائزے میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے بعد تمام یوروپی ممالک میں "اسرائیل” کی حمایت کی سطح میں اوسطا 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس جارحیت میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

اس گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر سروے کے نتائج  پیش کیے ہیں جن میں کہا ہے گذشتہ فروری میں ہونے والے آخری سروے کے بعد سے "اسرائیل” کی مقبولیت پورے یورپ میں بہت کم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے سروے  یہ ظاہر ہوا ہے کہ برطانیہ میں "اسرائیل” کے لیے سب سے کم حمایت کی گئی۔ رواں سال فروری میں41پوائنٹس سے کم ہو کر 14 پوائنٹس  پرآگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 13 فیصد برطانوی لیبر پارٹی نے اسرائیل کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا جبکہ 68 فیصد نے اسے منفی دیکھا  قرار دیا ہے۔  قدامت پسند کنزرویٹو پارٹی کے 53 فیصد ووٹروں نے اسرائیل کو منفی قراردیا جبکہ 29 فیصد نے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی