اسرائیلی جیلوں میں مسلسل بیس سال سے زاید عرصے تک پابند سلاسل رکھنے والا 44 سالہ اردنی شہری رہائی کے بعد اپنے ملک واپس پہنچ گیا ہے۔
اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے عبداللہ نوح ابو جابر کو دو روز قبل اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ وہ بیس سال سے زاید عرصے سے پابند سلاسل تھے۔
رہائی کے بعد اردن کی سرحد عبور کرنے پرالشیخ حیسن پل کی دوسری طرف اس کے اہل خانہ اور دوسرے شہریوں کی بڑی تعداد اس کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
اس موقعے پر ابو جابرکے خاندان نے شاہ عبداللہ دوم اور اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے اسرائیلی جیل سے رہائی دلوانے میں ان کا شکریہ ادا کیا۔
ابو جابر نے رہائی اور وطن واپسی کے بعد اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے دوران پیش آنے والے مشکلات اور صہیونی جیلوں میں مظالم کے سامنے ثابت قدمی کی تفصیلات بیان کیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی رہائی کی خوشی ہے مگر میری خوش اس وقت تک ادھوری ہے جب تک اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود تمام فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔