چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے حماس رہ نما کو 6 ماہ انتظامی قید کی سزا

بدھ 9-جون-2021

اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اور پارلیمنٹ کے رکن جمال الطویل کو چھ ماہ کی قابل توسیع انتظامی قید کی سز سنائی ہے۔دو جون کو رام اللہ میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔

قابض فوج نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

خیال رہے کہ الشیخ جمال الطویل اسرائیلی زندانوں میں بار بار جانے کا ایک طویل ریکارڈ رکھتے ہیں اور وہ مجموعی طور پر 14 سال اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔

چند ہفتے قبل حماس کی طرف سے پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی گئی تھی جن میں الشیخ جمال الطویل بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج اب تک اس فہرست میں 10 اہم امیدواروں کو گرفتار کرچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی