یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تاریخی دروازے ’ (باب المغاربہ) جسے مراکشی دروازہ کہا جاتا ہے کا نام تبدیل کرکے ’باب هليل‘ رکھنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
یہودی آباد کاروں کی خواتین پر مشتمل تنظیم ’خواتین برائے ہیکل سلیمانی‘ نے مراکشی روازے سے متصل پل پر ایک بینر آویزاں کیا ہے جس پر مراکشی دروازے کو ’باب هليل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام یہودی خاتون آباد کار ’ھلیل ارئیل‘ کی نسبت سے دیا گیا ہے،جسے جون 2016ء کو الخلیل شہر میں ایک حملے میں جھنم واصل کردیا گیا تھا۔
باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی اس سازش کے پیچھے مقتول یہودی آباد کارہ کی ماں رینا دیبورا ارئیل ہے جو ’خواتین برائے ہیکل‘ نامی یہودی تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن بھی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی قابض حکام اور صہیونی ریاست کے تمام ادارے مسجد اقصٰی پرحملوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انتہا پسند یہودی پرقبلہ اول دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہودی خاتون نے اس مہم میں مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے کا نام تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے آباد کاروں سے مراکشی دروازے کو ھلیل ارئیل کے نام سے یاد کرنے پر زور دیا ہے۔