چهارشنبه 30/آوریل/2025

معرکہ القدس فلسطینی مزاحمت کی دفاعی ایجادات کا مظہر ثابت ہوا: مشعل

پیر 7-جون-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سمندر پار سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ وسط مئی کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اپنی دفاعی صلاحیت میں جدت اور نئی ایجادات کا ثبوت پیش کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی القدس میں ہمارے فلسطینی بھائیوں کے لیے سب سے بڑی دفاعی لائن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج کا خیال تھا کہ القدس میں لڑی جانے والی جنگ فلسطینیوں کی طاقت کو کچل دے گی مگر اسرائیل کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ معرکہ فلسطینیوں کے لیے باعث برکت ہوگا اور فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کو ایک نئے عزم تک پہنچائے گا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے کئی پہلو ہیں۔ القدس میں ہمارا مسئلہ سیاسی، قومی اور دینی نوعیت کا ہے۔ القدس کو چھیڑنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اس لیے قابض اسرائیلی ریاست کے ظالمانہ اقدامات کے جواب  میں فلسطینیوں کو عزم، استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ شکست کا لفظ ہماری لغت میں نہیں۔

حماس رہ نما نے کہا کہ معرکہ القدس نے فلسطینیوں کو ماہ صیام کے آخری عشرے میں قابض دشمن کے خلاف مشتعل کیا۔ فلسطینی قوم اپنے مقدس مقام کی طرف متوجہ ہوئی اور دشمن  کو باور کرایا کہ فلسطینی قوم القدس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ خالد مشعل نے فلسطینی قوتوں پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی