اس حقیقت کے باوجود کہ مسجد اقصیٰ پر ان کا کوئی دائرہ اختیار نہیں قابض اسرائیلی پولیس نے رواں سال کے آغاز کے بعد سے ہی اسلامی اوقاف کے 13 ملازمین کو مقدس مقام سے بے دخل کردیا ہے۔
اسلامی اوقاف کی انتظامیہ کے مطابق ان میں آٹھ ملازمین ابھی تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوءے کیونکہ انکے بے دخلی کے احکامات کی مدت ابھی باقی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں حالیہ واقعات اور غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے مسلمان نمازیوں اور اوقاف کے ملازمین کے داخلے پر پابندی کو بڑھاوا دیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی حکام اور اس کی پولیس نے طویل عرصے سے خود کو مسلمان نمازیوں اور اوقاف کے ملازمین کے خلاف اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حق دیا ہے اور خود ہی فیصلہ کیا ہے کہ مسجد میں کون نماز پڑھ سکتا ہے اور کون نہیں پڑھ سکتا۔
دستخط شدہ معاہدوں کے مطابق ، اردن مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کا نگہبان ہے۔