شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل پر فلسطینی صحافت کا خوف طاری ہے: علا الریماوی

ہفتہ 5-جون-2021

حال ہی میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے سینیر صحافی علا الریماوی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست فلسطینی صحافت سے خوف زدہ ہے کہ کہیں فلسطینی ابلاغی ادارے اور صحافی اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کو بے نقاب نہ کردیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علا الریماوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی صحافت کے خلاف نفرت پر اُکسانے کی کوشش کررہا ہے کہ کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ فلسطینی صحافی اسرائیلی ریاست کے جرائم کو بے نقاب نہ کریں۔

علا الریماوی نے رہائی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صہیونی انٹیلی جنس نے دوران حراست ان سےکہا کہ تمہاری گرفتار درست ہے کیونکہ الجزیرہ کی اسکرین پر غرب اردن میں فلسطینی سیاسی رہ نمائوں اور انتخابی امیدواروں کے انٹرویو نشر کیے جا رہے ہیں۔

الریماوی کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل فلسطینی صحافیوں کودبائو میں لانے کی کوشش اس لیے کررہا ہے تاکہ اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کو روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ علا الریماوی کو ڈیڑھ ماہ قبل اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے حراست میں لے لیا تھا۔  الریماوی قطر سے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کے نامہ نگار ہیں۔ ان کی گرفتاری فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی