الخلیل کے پرانے شہر میں جابر کے علاقے میں صہیونی آبادکاروں کے ایک مسلح گروہ کے حملے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گءی جبکہ مرچ کے سپرے سے دوسری خواتین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی ذراءع کے مطابق غیرقانونی صہیونی آبادکار بستی کریات اربع سے تعلق رکھنے والے مسلح آبادکاروں نے پولیس کے پہرے میں جابر کر علاقے میں ہلہ بولا اور مقامی رہاءشیوں کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایک 56 سالہ خاتون ٹانگ میں صوتی بم لگنے سے زخمی ہو گءی اور دوسرے رہاءشی اس وقت زخمی ہو ءے جب آبادکاروں نے ان پر پرچ کے سپرے سے حملہ کیا۔
اسرائیلی فورسز نے آباد کاروں کی مدد کی اور اس حملے میں حصہ لیا اور ایک 18 سالہ نوجوان کو اغوا کرلیا جس کی شناخت وسیم جابر کے نام سے ہوئی تھی۔