کل بدھ کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی دراندازی کرتے ہوئے کئی میٹراندر گھس کر کھدائی کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ٹینک اور بلڈوزر غزہ کے جنوبی علاقے میں اندر داخل ہوئے اور مشرقی خان یونس میں الفخاری کے مقام پر فلسطینی اراضی میں سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں کھدائی کی۔
اس موقعے پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے اور بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے بھی اس علاقے میں نچلی پروازیں کرتے رہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کی دس روزہ جارحیت میں اڑھائی سو فلسطینی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔