فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے روز رام اللہ کے شمال میں واقع بیرزیت قصبے سے دو ہفتے قبل قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والے 34 سالہ فادی موسی واشھا کی شہادت کا اعلان کیا۔
البریح کے شمالی دروازے پر شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران واشھا کو صہیونی فوجیوں نے سر میں براہ راست گولی ماردی تھی۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نوجوان واشھا کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں لے جایا گیا تھا جہاں اسے آج مردہ قرار دے دیا گیا۔