جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے غرب اردن میں فلسطینیوں کے 10 مکانات مسمار کرنے کے نوٹس

منگل 1-جون-2021

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے  وسطی شہر رام اللہ کے قریب نعلین اور دیر قدیس کے مقامات پر فلسطینیوں کے 10 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

نعلین کی دیہی کونسل کے چیئرمین عماد الخواجا نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے نعلین او ر  دیر قدیس میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور دس  رہائشی مکانوں کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

الخواجا کا کہنا تھا کہ جن فلسطینیوں کو مکانات خالی کرنے کے بعد مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان کے پاس فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ تعمیرات کے اجازت نامے موجود ہیں۔

الخواجا کا کہنا تھا کہ  جن علاقوں میں مکانات کی مسماری کے احکامات دیے گئے ہیں وہاں قریب ہی یہودی کالونیاں واقع ہیں۔ اسرائیلی فوج یہودی کالونیوں کے قریب  رہائش پذیر فلسطینیوں کو ان غاصب آباد کاروں کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔

اس علاقے کے فلسطینی باشندوں کو کاشت کار اور کھیتی باڑی سے پہلے ہی روک دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی