چهارشنبه 30/آوریل/2025

پشاور :تاریخی لبیک القدس مارچ مسلم حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں

پیر 31-مئی-2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور کے تاریخی لبیک القدس ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے قابل عمل پلان دیا جائے۔ ان کے بقول حالات نے ثابت کردیا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ زبانی جمع خرچ اور قراردادوں سے حل نہیں ہوگا، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں پر دہائیوں سے ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، اب انہیں بھارت اور اسرائیل کے مظالم سے آزاد کرانے کا وقت آگیا، دنیا کے پونے 2ارب مسلمان بے تاب ہیں،پاکستانی خون کا آخری قطرہ تک مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے بہانے کے لیے بے قرار ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی دنیا کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کی آواز سنیں۔

امریکا اور عالمی طاقتوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں، امریکا کو تو نہتے افغانیوں نے جذبہ حریت سے شکست دے دی ہے، پاکستان ، مصر، انڈونیشیا، ملائشیا ، ترکی ، ایران اور سعودی عرب کی مشترکہ فوج 74 لاکھ سے زائد ہے، ان ممالک کے پاس 1300 جنگی طیارے ہیں، پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ اسرائیل کی 83 لاکھ آبادی کو اردن ، شام اور مصر کے 11کروڑ سے زائد مسلمانوں نے گھیرا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حیران ہوں اسلامی ممالک کے حکمران جرأت کا مظاہرہ کیوں نہیں کرتے۔

عظیم الشان القدس مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے جہاں فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر بات کی اور دونوں خطوں کی آزادی کے لیے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق ہے ، کا لائحہ عمل پیش کیا وہیں پاکستان کے مسائل اور ان نے حل کے لیے تجاویز دیں۔امیر جماعت نے افغانستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان کی سرزمین کا ایک ٹکڑا بھی امریکیوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا اگر ایسا ہوا تو ملک کے کروڑوں عوام کا ہاتھ ہوگا اور پاکستان کے حکمرانوں کا گریبان۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مشرف دور سے لے کر اب تک پاکستانی سرزمین کو امریکا کے حوالے کرنے کے جتنے معاہدے ہوئے ہیں وہ پارلیمنٹ میں لائے جائیں۔

دیگر مقررین اور اہم شرکاء میں جماعت اسلامی کے قائدین پروفیسر محمد ابراہیم ، سینیٹر مشتاق احمد خان ، مولانا محمد اسماعیل عبدالواسع ،عنایت اللہ خان، عتیق الرحمن ، محمد اصغر ، قیصر شریف ، مولانا عبدالاکبر چترالی ، آصف لقمان قاضی ، زبیر احمد گوندل ، صدیق الرحمن پراچہ شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی