برطانیہ کے کیننگٹن کے رہائشیوں نے برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سڑک کو فلسطین کے جنگ زدہ علاقے”غزہ” کے نام سے موسوم کیا ہے۔
برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام زملط نے اپنے ذاتی "ٹویٹر” اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک تصویر پر لکھا ہے وہ کیننگٹن لندن میں غزہ کے نام والی ایک سڑک کو دیکھ کر خوش ہوئے۔ انہوں نے غزہ نام رکھنے کے لیے برطانوی شہریوں کا شکریہ اد کیا۔
خیال رہے کہ 13 اپریل کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی "وحشیانہ” حملوں کے نتیجے خاص طور پر مسجد اقصیٰ اور "شیخ جراح” میں 12 فلسطینی مکانات خالی کرنے کی کوشش کے بعد فلسطینی شہروں تشدد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو بعدازاں غزہ میں جنگ میں بدل گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی بمباری میں مجموعی طور پر 289 شہید ہوئے جن میں 69 بچے ، 40 خواتین اور 17 بزرگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 8،900 سے زیادہ زخمی ہوئے۔