رام اللہ کے شمال مشرق میں دیر جریر گاوں میں انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے حملے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا جبکہ ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع کے مطابق آبادکاروں نے اپنی زمینوں پر کام کرتے فلسطینی کسانوں پر پتھراو کیا جس سے ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔
آبادکاروں کے حملے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
اسی دوران اتوار کی شام رام اللہ کے شمال مشرق میں مغیر گاوں کے مرکزی دروازے پر قابض صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوءیں جب صہیونی فوجیوں نے مغیر گاوں کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا جسکی زمین کو مستقل طور پر قابض صہیونی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کی طرف سے تخریب کاری کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔