جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حملے ‘جنگی جرائم’ کے زمرے میں آتے ہیں: یو این ہائی کمشنر

جمعہ 28-مئی-2021

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نے کہا غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں "جنگی جرائم” کے واقعات ہوسکتے ہیں۔

یہ بات مشرقی بیت المقدس  سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سامنےآئی ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر نے ایک رپورٹ بھی پیش کی جس میں فلسطینی علاقوں غزہ اور القدس میں حالیہ عرصے کے دوران اسرائیلی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ شدہ شہری عمارتیں فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ایسے حملے غیر متنازعہ پائے جاتے ہیں تو وہ جنگی جرائم ہوسکتے ہیں۔

بیچلیٹ نے مزید کہا  کہ اس طرح کی بمباری  سے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت امتیازی اور تناسب کے اصولوں کے بارے میں اسرائیل کی وابستگی کے بارے میں شدید خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ دس مئی کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ایک زبردست جارحیت شروع کی جو 11 دن یعنی 21 مئی تک جاری ہی۔ اس جارحیت میں  255 فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے ، خواتین اور بوڑھے افراد شامل تھے شہید اور 1،600 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی