چهارشنبه 30/آوریل/2025

معرکہ ‘سیف القدس’ نے فلسطینیوں کو آزادی کی منزل کے قریب کر دیا: مشعل

جمعرات 27-مئی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ 10 مئی سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی کے محاذ پر قابض فوج کے ساتھ جاری رہنے والے ‘معرکہ القدس’ نے فلسطینی قوم کو آزادی کی منزل کے مزید قریب کردیا ہے کہ اس جنگ نے قابض دشمن کے زوال کو بھی ایک قدم اور قریب کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان سے نشریات پیش کرنے والے الفجر ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ‘معرکہ سیف القدس’ فیصلہ کن جنگ تھی جس نے ہمیں ہماری آزادی کی منزل کے قریب اور قابض ریاست کی شکست کو بھی امر کردیا ہے۔ اس معرکے نے قضیہ فلسطین کو ایک بار پھر پوری مسلم امہ کے ہاں تازہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی مسلط کی گئی جارحیت پر صہیونی دشمن کا مکروہ اور سفاک چہرہ ایک بار پھر پوری دنیا میں سامنے آیا ہے۔ عالمی سطح پراسرائیل پر تنقید اور اس کی جگ ہنسائی ہوئی ہے جب کہ فلسطینیوں کی حمایت اور فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے مزید آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس جنگ نے فلسطینی قوم کو اس کی منزل کے مزید قریب کردیا ہے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ معرکہ سیف القدس کے دوران اور اس کے بعد عالمی برادری، مسلمان اور عرب ممالک اسرائیلی جرائم کو ثابت کرنے لیے مزید متحرک ہوگئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی