چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی، حملہ آور شہید

منگل 25-مئی-2021

مقنوضہ بیت المقدس کے شمالی مشرقی علاقے تلہ الفرنسیہ میں ایک فلسطینی نوجوان کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلہ الفرنسیہ کے مقام پر ایک فلسطینی چاقو بردار نے دو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے وار کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کےمطابق فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک فلسطینی نوجوان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے زمین پر خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے۔ فلسطینی طبی عملے نے زخمی حالت میں پڑے فلسطینی کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے امدادی کارکنوں کو اس کی مدد سے روک دیا۔

بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی شرپسند نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی