جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ پر دھاوے غزہ کی شکست چھپانے کی اسرائیلی کوشش ہے: عکرمہ صبری

پیر 24-مئی-2021

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نےکہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کو دھاووں کی اجازت دے کر اسرائیل غزہ کی پٹی پر شکست کو چھپانے اور شکست کو فتح میں بدلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر دھاووں کی اجازت دینا اور یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا غزہ کی پٹی غزہ کی جنگ میں شکست کو چھپانے کی کوشش ہے۔

الشیخ عکرمہ نے یہودی آباد کاروں کے دھاووں سے  کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پرعایدکی ہے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ یہودی آبادکاروں کے اتوارمسجد اقصیٰ پر دھاووے مذہبی دہشت گردی ہے۔

خیال رہے کہ کل اتوار کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول میں مراکشی دروازے سے گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا یہ سلسلہ تین ہفتوں کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی