جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کے خلاف ہزاروں یہودیوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 24-مئی-2021

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل اتوار کے روز تل ابیب میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی ویب سائٹ’وائی نیٹ’ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ شاہراہ بالفور پر واقع نیتن یاھو کے دفتر کیا گیا۔ مظاہرین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوں‌نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر نیتن یاھو پر  اسرائیلیوں کو جنگ میں جھونکنے کا الزام عاید کیا تھا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کے اقتدار میں رہتے ہوئےاسرائیلی امن اور سکون سے نہیں رہ سکتے۔

 

مختصر لنک:

کاپی