اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بیرون ملک سیاسی امور کےانچارچ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی دشمن کے خلاف لڑی جانے والی فلسطینی جنگ’معرکہ القدس’ تحریک آزادی فلسطین کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں خالد مشعل نے کہا کہ ‘معرکہ القدس’ فلسطینی قوم کی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا کیونکہ اس معرے میں قابض دشمن کی فلسطینی قوم پر ھیبت اور خوف طاری کرنے کی حکمت عملی بری طرح ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کا پیغام واضح ہے، دشمن نے مزاحمت کا پیغام سمجھ لیا ہوگا۔ نیتن یاھو صہیونی ریاست کی مکروہ صورت کو بہتر بنانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پرمجبور ہوئے ہیں۔
خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم معرکہ القدس میں فتح مند رہی ہے۔ اگرچہ قابض دشمن نے دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے جنگ میں اسے فتح حاصل ہوئی ہے۔