پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں جنگ بندی پرعمل درآمد کی مضبوط یقین دہانی ملی ہے: امریکا

اتوار 23-مئی-2021

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کو فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پرعمل درآمد  کی’مضبوط یقین دہانی’ حاصل ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں تمام اطراف سے غزہ کی پٹی پرعمل درآمد کی مضبوط یقین دہانی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینیوں‌کے درمیان جنگ بندی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فوجی امداد کا پلان تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ دونوں محاذوں پر آگے بڑھنا ہے۔ ان میں ایک محاذ اسرائیل کی حمایت اور اس کی مدد کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں محاذوں میں سے دوسرے محاذ پر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور اقوام متحدہ کے زریعے غزہ کی پٹی میں بحالی کے منصوبوں‌پرعمل درآمد کریں۔

مختصر لنک:

کاپی