مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرہ عوام کے لیے خوراک، ادویات اور ملبوسات سمیت دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا پر مشتمل 130 ٹرک غزہ کی پٹی کو روانہ کیے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرین کے لیے 130 ٹرکوںپر مشتمل 2500 ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔ سامان میں خوراک، ادویات، بچوں کے لیے دودھ، کپڑے بجلی کا سامان اور چٹائیاں شامل ہیں۔
ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے امدادی سامان صدر جمہوریہ عبدالفتاح السیسی کے حکم پر بھیجا گیا ہے۔