فلسطینی پریس یونین کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے حالیہ عرصے کےدوران بمباری میں 33 ابلاغی اداروں کے مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا جب کہ غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے 170 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی پریس کلب کے صدر ناصر ابو بکر نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 33 ابلاغی اداروں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ابلاغی اداروں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ غزہ اور غرب اردن میں تشدد کے واقعات میں 170 فلسطینی صحافی زخمی ہوئے۔ القدس اور غرب اردن میں زخمی صحافیوںکی تعداد 100 تک جا پہنچی ہے۔