فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ 10 مئی سے 21 مئی کی شب تک اسرائیلی فوج کی بمباری میں 27 فلسطینی طلبا شہید ہوئے۔
شہید ہونے والے طلبا میں 5 غرب اردن اور 22 غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری 46 اسکول تباہ ہوئے ہیں۔ تباہ ہونے والے اسکولوں میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے اسکول بھی شامل ہیں۔