اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی بس کو نشانہ بنائے جاتے دکھایا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں شمالی غزہ کےقریب ‘زیکیم’ فوجی اڈے کے قریب اسرائیلی فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بس کو ہاون راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹ سے ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔