فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی مسلسل 11 روز تک جاری رہنے والی جارحیت میں اب تک 243 فلسطینی شہید اور 1900 سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 مئی سے 21 مئی تک جاری رہنے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 243 ہوگئی ہے جن میں 66بچے، 39 خواتین اور 17 عمر رسیدہ شہری ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 1910 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بمباری میں چند روز قبل شہید ہونے والی 3 سالہ بچی مریم التلبانی کی نعش مل گئی۔ اس کے خاندان کو تل الھویٰ کے مقام پر اسرائیلی بمباری میں شہید کیا گیا۔